’مائرہ قتل کی رات سجل اور علی کے ساتھ کئی گھنٹے رہی‘

’مائرہ قتل کی رات سجل اور علی کے ساتھ کئی گھنٹے رہی‘

لاہور (پبلک نیوز) ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد مائرہ کے معاملے پر مقتولہ کی دوست اقراء نے پولیس کو بیان دے دیا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں اقراء نے کہا قتل کی رات مائرہ سجل اور علی نامی دوست کے ساتھ کئی گھنٹے رہی۔ سجل اور علی مائرہ کو سحری کے وقت چھوڑ کر چلے گئے تھے، مائرہ اپنی نانی کے گھر جانا چاہتی تھی لیکن سجل اسے ڈیفنس ہی رہنے پر اصرار کرتی رہی۔

بیان میں اقراء نے مزید کہا سجل مائرہ کو چھوڑ کر گئی تو ہم دونوں کافی دیر کمرے میں باتیں کرتے رہے۔ صبح 4 بجے میں سونے گئی تو مائرہ نے اپنا کمرہ لاک کر لیا. قتل کی رات لندن سے رانی نامی لڑکی اس سے کافی دیر تک باتیں کرتی رہی۔

واضح رہے کہ مائرہ قتل کیس میں اقراء سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں، لندن پلٹ مائرہ کو گھر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ یہ گھر اقرا نے اپنے نام پر کرایہ پر لیا تھا، مائرہ اور اقرا دونوں اس گھر میں بالائی منزل پر ایک دوسرے کے سامنے علیحدہ علیحدہ کمروں میں رہتی تھیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔