اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے رنگ روڑ کا معاملہ اٹھا دیا۔ رنگ روڑ معاملہ پر وزیر اعظم اور غلام سرور خان میں بحث ہو گئی۔
غلام سرور خان نے کہا کہ میڈیا میں میرا نام لیا گیا، میں نے پریس کانفرنس میں وضاحت دے دی۔ کابینہ میں وضاحت دی کہ رنگ روڑ منصوبہ میں میری ایک انچ زمین نہیں۔ پنجاب حکومت کی تحقیقات اور ٹی او آرز میرے خلاف تھے۔ وزیراعظم عمران خان غلام سرور خان کو چپ کراتے رہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر میرا نام لیا جا رہا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کو سوشل میڈیا پر ہی جواب دینا چاہیے تھا۔ اگر اس معاملے کی تحقیقات نہ ہوتی تو یہ بہت بڑا مالی سکینڈل بنتا۔ آپ کا نام سکینڈل میں نہیں تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کیوں کی۔ رنگ روڑ کے معاملے پروسیع پیمانے پر مزید تحقیقات ہوں گی۔ رنگ روڑ اسکینڈل میں جو بھی ملوث ہوا، کسی صورت رعایت نہیں دوں گا۔
وزیر اعظم نے اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے کو مزید موثربنابے کا حکم دے دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اووسیز پاکستانی اصل سرمایہ ہیں،سہولتیں بڑھائیں گے۔ اوورسیز کا ماجودہ ملکی قیادت پراعتماد بڑھا ترسیلات زر زیارہ آنے لگ گیا۔ ملک بھر میں سفارتخانے اوورسیز کو سہولتیں فراہم کریں۔ میں نے تحقیقات کیں توکئی سفارتخانوں سے بڑی خوفناک باتیں سامنے آئیں۔