پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ حکام کی طرف سے سہ فریقی ٹی20 سیریز میں شرکت کی دعوت دیدی. میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی بورڈ کی جانب سے سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے علاوہ بنگلا دیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ دوسری طرف کیوی بورڈ کو پی سی بی کی طرف سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا مگر قومی ٹیم کے شیڈول کو دیکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جواب دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سہ فریقی سیریز اس سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے اکتوبر میں کھیلنے کے امکانات ہیں۔