سیکر ٹری خزانہ حامد یعقوب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سیکر ٹری خزانہ حامد یعقوب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام آباد: سیکر ٹری خزانہ حامد یعقوب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے امداد اللہ بوسال نئے سیکریٹری خزانہ تعینات کردیے گئے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری خزانہ کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون میں‌پیش کیا جائے گا. گریڈ 21 کے آفیسر محمد عبداللہ خان سنبل سیکرٹری انچارج وزارت سائنس و ٹیکنالوجی تعینات کردیے گئے۔اس ست قبل عبداللہ خان سنبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےسیکرٹری انچارج سائنس ٹیکنالوجی کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔