لانے والے کون تھے؟ عامر لیاقت حسین نے نام بتا دیے

لانے والے کون تھے؟ عامر لیاقت حسین نے نام بتا دیے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ اب ایک پروگرام میں انہوں نے لانے والوں کے نام بتا دیئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ جو ہمیشہ لاتے ہیں، وہی پورے اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1460967848025722883?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460967848025722883%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F72609%2Famir-liaqat-imran-khan-pti%2F اب ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے لانے والوں کے نام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سے چار آدمی مجھے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لانے کی کوششیں کر رہے تھے، ان میں فیصل واوڈا، علی زیدی، علی محمد خان اور فواد چودھری شامل ہیں۔ یہی لوگ مجھے لے کر آئے ہیں۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1460970105802792965?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460970105802792965%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F72609%2Famir-liaqat-imran-khan-pti%2F قبل ازیں عامر لیاقت حسین نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، لیکن میں ان بد دماغوں کی وجہ سے نہیں رہ سکتا جن کے مشورے آپ کو توڑ دیں گے اور میں اپنے کپتان، اپنے قائد، اپنے مرشد کو پاکستان کے ٹوٹے ہوئے محافظ کے طور پر نہیں دیکھ سکتا، مجھے افسوس ہے لیکن میں آپ اور بھابھی کا آخری سانس تک دفاع کروں گا۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1460850389381697538?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460850389381697538%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F72609%2Famir-liaqat-imran-khan-pti%2F ایک ٹویٹ میں شکوہ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے یہ بھی لکھا تھا کہ وزیر اعظم نے ہر رکن سے ملاقات کی لیکن کراچی کے آئی سی او کیلئے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ اہم ترین حلقے سے پی ٹی آئی کیلئے سیٹ لینے والے شخص نے فاروق ستار کو شکست دی۔ میں نے ہر بار وزیراعظم اور خاتون اول (بھاوج) کا دفاع کیا لیکن ان کے پاس وقت نہیں ہے، یہ ٹھیک ہے۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1450900171185786880?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1450900171185786880%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F72609%2Famir-liaqat-imran-khan-pti%2F ”ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں” کہنے کے بعد عامر لیاقت حسین کا یہی جملہ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔ انہوں نے اس پر بھی ٹویٹ کی اور لکھا کہ ہم ایک جملہ کہتے ہیں اور وہ ٹرینڈنگ میں آ جاتا ہے، ہم ایک شو کرتے ہیں اور ٹرینڈ بن جاتا ہے۔ ٹی وی پر ہر کوئی عامر لیاقت بننا چاہتا ہے، یہ اللہ کی رحمت، اس کا فضل اور آقا کی نظر کرم نہیں تو کیا ہے، ورنہ میں کچھ بھی نہیں، میں کچھ بھی نہیں؟

Watch Live Public News