پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح09بجے، 18 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح09بجے، 18 نومبر 2021
شہبازشریف نےای وی ایم کوشیطانی مشین قراردےدیا، کہا حکومت عوام میں جانےکی بجائےاپناکام الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےکرواناچاہتی ہے،قانون سازی اپنےاقتدارکوطول دینےکاایک اورذریعہ ہے،موجودہ حکومت میں بربادی کانام تبدیلی،انتقام کا نام احتساب اوردھاندلی کانام ای وی ایم ہوگیا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اورکلبھوشن سے متعلق بلز پارلیمنٹ سےمنظور، حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے پیش کی گئیں ترامیم مسترد، الیکشن ایکٹ2017 میں ترمیمی بل کے حق میں 221اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے، اپوزیشن کا شدید احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ۔ متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں منظورکردہ قوانین کو عدالت میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو اور مولانا اسعدمحمود کی میڈیا سے گفتگو، کہا پارلیمنٹ کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام روایات کو پیروں تلےروند دیا، ہم نےکہا کہ قواعد پر عمل کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہماری ایک بات بھی نہیں مانی۔ عوام اوراوورسیزپاکستانیوں کواہم قانون سازی پر مبارکباد، فوادچودھری کہتے ہیں بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہوا، اپوزیشن کی مایوسیوں میں آئندہ دنوں میں مزید اضافہ ہوگا، نوازشریف اینڈ کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے ایمپائرز کے بغیر نہیں کھیلی، شہبازگل نے کہا اپوزیشن انتظار میں تھی کہ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ہلہ گلہ کرےگی۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل، کہا قانون سازی نہیں، پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی ہوئی، حکومتی ممبران کی گنتی کو مصنوعی طور پہ بڑھایا گیا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کھلواڑ کا عملی مظاہرہ ہوا، کالے قوانین اور مشین کے ذریعے ملک میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول کا متنازعہ انتخابی اصلاحات کی منظوری پرآئندہ الیکشن تسلیم نہ کرنے کا اعلان، کہا حکومت کی جیت نہیں شکست ہوئی ہے، انتخابات کااختیارالیکشن کمیشن سےلےکر نادرا کے پاس نہیں جانےدیں گے، مشترکہ اجلاس کے اپنے رولز ہوتے ہیں،نارمل سیشن کے الگ، 20 ماہ میں پورےپاکستان کے اندرالیکٹرانک ووٹنگ کیسے کرائی جاسکتی ہے، بلاول بھٹو نے حالیہ مردم شماری پر بھی سوالات اٹھادئیے۔ جو قانون سازی ہوئی ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، مریم نواز کہتی ہیں گلگت بلتستان کےسابق چیف جسٹس نےثاقب نثارکےخلاف بیان دیا،توہین عدالت کانوٹس بھی صحافی کی بجائےسابق چیف جسٹس کوہی جاناچاہیے تھا، ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی۔ آرمی چیف کاکھاریاں میں پاک فوج کی تربیتی مشقوں اور وار گیمزکا مشاہدہ،سپہ سالار نےجوانوں کی تیاریوں،پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا،جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے. بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیےکرتار پور راہداری سے سکھ یاتریوں کی آمد،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ، صدر پنجاب کانگریس کمیٹی نوجوت سنگھ سدھو سمیت ایک سو گیارہ یاتری کرتارپورکے راستے پاکستان پہنچیں گے. مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، قابض فوج نےکلگام میں مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا،بھارتی فورسز کے ہاتھوں دوروز میں شہیس ہونے والوں کی تعداد 9ہوگئی. کورونا نے مزید 10 افراد کی جان لے لی،مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 638 ہو گئی،24 گھنٹوں میں 460 افراد میں وائرس کی تصدیق،ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 501 ہو گئی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔