دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب حریم شاہ نے شیخ رشید کو فون ملایا تو انہوں نے فوری طور پر کال اٹھا لی اور کہا کہ تھوڑی دیر بعد بات کریں، میں اس وقت مصروف ہوں لیکن حریم شاہ نے انھیں پیار سے کہا کہ نہیں مجھے ابھی بات کرنی ہے۔
اس پر شیخ رشید تھوڑا غصے میں آئے اور کہا کہ میں ابھی آپ سے بات نہیں کر سکتا، لیکن حریم شاہ بضد رہیں اور کہا کہ نہیں ابھی بات کریں، یہ سنتے ہی وزیر داخلہ غصے میں آگئے اور کہا کہ بکواس نہ کریں اور فون بند کر دیں۔
مذکورہ پروگرام کا ایک اور ٹیزر سامنے آیا جس میں حریم شاہ مفتی قوی کو فون کال کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. واضح رہے کہ ناشپاتی پرائم ایک یوٹیوب چینل میں جس میں مختلف شخصیات کو مدعو کرکے ان کے انٹرویوز کئے جاتے ہیں۔ یہ مزاحیہ پروگرام ہے۔ اس میں ہلکے پھلکے انداز میں دوسروں کا مذاق بنایا جاتا ہے۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ حریم شاہ نے واقعی وزیر داخلہ کو ہی پروگرام کے دوران فون کیا تھا یا ان کے موبائل میں وائس چینجر لگا ہوا ہے۔