ویب ڈیسک:سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کیا پاکستان کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں،لوگوں کے ساتھ ویسا سلوک کیا جارہا ہے جیسے اسرائیلی فلسطینوں کے ساتھ کر رہے ہیں،ایسا نہ ہو کہ یہاں بھی بنگلہ دیش والی صورتحال پیدا ہو،خوف کے بت عوام نے توڑ دیے ہیں،2 اکتوبر کو فیصل آباد ، میانوالی اور ملتان میں بھرپور طریقے سے احتجاج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی لیاقت باغ احتجاج کے حوالے سے اہم گفتگو کرنی ہے،خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھ آنے والے ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا،راولپنڈی کی عوام،صحافیوں کے ساتھ بھی بد سلوکی کی گئی،آئین کے تحت احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں جانا ہمارا حق ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں اسٹیبلشمنٹ کی قیادت نے بد ترین آئین کی خلاف ورزی کی،این او سی نہیں دیا جاتا،آئین کی دھجیاں بکھیری جاری ہیں،لوگوں کو گھروں سے اٹھایا جاتا ہے،9 مئی کا بار بار نام لیا جاتا ہے،ہم بار بار کہتے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے،دُودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے،ہم ملک دشمن نہیں ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فسطائی ریاستی اوچھے ہتھکنڈے راولپنڈی میں استعمال کیے گئے،شیخ وقاص اکرم نے آئی ایل ایف ڈاکٹرز کی رپورٹ میڈیا کے سامنے رکھ دیں،آنسو گیس شیل سے 2 ہزار لوگ زخمی ہوئے،سٹنڈ گرنیڈ اور ربڑ بلٹس سے 500 لوگ زخمی ہوئے،4 افراد شدید زخمی ہوئے،2 کو مردان میڈیکل کمپلیکس شفٹ کیا گیا،2 لیڈی ریڈنگ ہسپتال کیے گئے،ایک ورکرز کی انتہائی سیریس صورتحال ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ مجموعی طور پر 100 افراد کو اٹھایا گیا اور ان کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا،500 سے 600 افراد ہے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،شرمناک بات یہ ہے کہ 80 سالہ بزرگ خاتون کو اٹھایا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،ایک 83 سالہ عورت نے ریاست کا کیا نقصان کر لینا تھا؟ مریم نواز اور ان کی 2 خواتین ساتھی بہت نازک بنتی ہیں آج انہیں 80 سالہ بزرگ خاتون نہیں نظر آتیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ سب پاکستان میں کب سے ہونے لگ گیا ہے؟یہ انڈیا میں تو ہوتا تھا ، پاکستان میں کیوں ہورہا ہے؟یہ بلکل بے شرم ہوچکے ہیں،جس نے 80 سالہ بوڑھی ماں کا ریمانڈ دیا اس کو شرم آنی چاہیے،اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹس نے نظام تباہ کردیا ہے،83 سالہ خاتون نے مریم نواز کی حکومت گرا دینی تھی؟آج عدلیہ پر بھاری ذمہ داری ہے،کیا پاکستان کسی فرد واحد کی جاگیر ہے؟لوگوں کے ساتھ ویسا سلوک کیا جارہا ہے جیسے اسرائیلی فلسطینوں کے ساتھ کر رہے ہیں۔
شیخ وقاص نے کہا کہ یہ کس چیز کو دبانا چاہتے ہیں؟،یہ پاکستان تحریک انصاف کو نہیں روک سکتی،عوام نے طاقت کی مناپلی اسٹیبلشمنٹ کو نہیں دی،حقیقی آزادی کی تحریک بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں مضبوط ہورہی ہے،انہوں نے ہمارے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا،ان کے ہمراہ ہزاروں لوگ تھے،گولیوں کے ساتھ ، سٹنڈ گرنیڈ کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کھڑے ہوکر نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں،آپ جو مرضی کرلیں یہ تحریک جاری رہے گی،ان کا ظرف دیکھ لیں کہ انہیں نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ریسکیو کیا،ایسا نہ ہو کہ یہاں بھی بنگلہ دیش والی صورتحال پیدا ہو،پنڈی میں لوگ کھڑے تھے ، خوف کے بت عوام نے توڑ دیے ہیں،2 اکتوبر کو فیصل آباد ، میانوالی اور ملتان میں بھرپور طریقے سے احتجاج ہوگا۔