ویب ڈیسک:مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے،علی امین قافلے کی جانب سے فائرنگ کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی،کل پٹواریوں کو اسلحہ تھماکر الزام پی ٹی آئی پر عائد کیا،آج افغان باشندوں کی احتجاج میں شمولیت کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہا ہے،محسن نقوی بدخواسی میں بھونڈے قسم کے الزامات لگارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیرداخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے،علی امین قافلے کی جانب سے فائرنگ کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،علی امین کے نہیں جعلی حکومت کے عزائم کچھ اور ہے،علی امین کے عزائم خان کی رہائی اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہے،محسن نقوی اپنی جعلی حکومت کی ذمہ داری وزیراعلی کے پی پر نہ ڈالیں۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی،ریڈ لائن جعلی وفاقی حکومت نے کراس کی ہے،محسن نقوی بدخواسی میں بھونڈے قسم کے الزامات لگارہے ہیں،کل پٹواریوں کو اسلحہ تھماکر الزام پی ٹی آئی پر عائد کیا،آج افغان باشندوں کی احتجاج میں شمولیت کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہا ہے، خیبرپختونخوا سے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہی موجود ہے،پی ٹی آئی کارکنوں نے کسی پر شیلنگ نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی جھوٹ بول کر عوامی رائے تبدیل نہیں کرسکتے،علی امین کے پاس اسلحہ ہوتا تو رات موٹروے پر نہیں گزارتے،پی ٹی آئی کا جلوس پر امن ہے،اور ہمارے مقاصد واضح ہے۔
قبل ازیں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ہم اپنے آئینی اور قانونی حق کے لیے نکلے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے درخواست ہے کہ عوام سے نہ ٹکرائیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر واپس ہوں گے اور کوئی آپشن نہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور کارکنوں نے رات برہان انٹر چینج قریب کھلے آسمان تلے گزاری، رات بھر علی امین اور قافلے کے شرکاء کنٹینرز ہٹانے میں مصروف رہیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کی معطلی کے باعث رابطوں میں مشکلات ہیں،ہم رابطوں کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔وفاقی حکومت نے امن مارچ کو روکنے کے لیے سیکڑوں کنٹینرز رکھے ہیں۔