ریپبلکنز کی جیت،اسپیکر نینسی پلوسی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

ریپبلکنز کی جیت،اسپیکر نینسی پلوسی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
واشنٹنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون سپیکر نینسی پلوسی نے ریپبلکنز کی جیت کے بعد اپنے عہدے کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سپیکر نینسی پلوسی کے دور میں اہم قانونی سازی اور دو مواخذے ہوئے، انہوں نے 2019 اور 2021 میں سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے دوران ایوان کی صدارت کی۔ رائٹرز کے مطابق ایوان نمائندگان میں نینسی پلوسی کی جگہ ڈیموکریٹس کے نیویارک سے ممکنہ امیدوار حکیم جیفریز ہوں گے جبکہ ریپبلکن اپنی پارٹی سے سپیکر لگانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے بعد صدر جو بائیڈن کو قانون سازی کے معاملات میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ 82 سالہ نینسی پلوسی نے ایوان نمائندگان میں تقریر کے دوران عہدہ چھوڑنے کا اعلان تو کیا لیکن ایوان نمائندگان سے ریٹائر نہ ہونے کا بھی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ 35 سالوں سے سان فرانسسکو کی نمائندگی کر رہی ہیں جو جاری رکھیں گی، وقت آ گیا ہے کہ ایک نئی نسل ڈیموکریٹ کی قیادت کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔