اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر خاموش نہیں بیٹھیں گے'

اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر خاموش نہیں بیٹھیں گے'
لاہور: (ویب ڈیسک) چین نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی 4 ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں اور وہ آج سنگاپور پہنچی ہیں۔ ان کے دورے کے شیڈول میں تائیوان کا نام شامل نہیں ہے لیکن امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ تائیوان کا دورہ بھی کریں گی۔ امریکی اسپیکر کے دورہ تائیوان کی خبرروں پر چین نے سخت ردعمل دیا ہے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبر دار کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی۔ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنےگا۔ واضح رہے کہ تائیوان کے معاملے پر اس سے قبل بھی چین اور امریکا ایکدوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں،اس پر امریکی صدر ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم ہر صورت میں تائیوان کا دفاع کریں گے جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی کو روکنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔