نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف نوٹس لے لیا

نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف نوٹس لے لیا
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ تحائف کی اصل مالیت ظاہر نہ کرنے پر نیب نے نوٹس لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ اور کابینہ اراکین کو ملنے والے تحائف کی اصل مالیت ظاہر نہ کرنے پر نیب نے نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم، ان کی اہلیہ اور کابینہ کے اراکین کو ملنے والے تحائف کی ابتدائی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ملنے والے تحائف کی اصل مالیت اور فروخت میں فرق نظر آرہا ہے، تحائف کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد سرکاری حکام کو تفتیش کے لیے بلایا جائے گا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی تحقیقات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گجر اور سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر سمیت تمام کرداروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ گھڑی اور دیگر تحائف خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کو بھی بیان قلمبند کرنے بلایا جائے گا۔ جب کہ گھڑی کی مارکیٹ ویلیو اور خزانے میں جمع رقم کا بھی موازنہ کيا جائے گا۔ ذائع کا کہنا ہے کہ نیب عمران خان کے خلاف مبینہ کرپٹ پریکٹس پر چھان بین کر رہا ہے اور توشہ خانہ سیکشن سے تمام ریکارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔