کالام:سردی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت منفی 3 تک پہنچ گیا

کالام:سردی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت منفی 3 تک پہنچ گیا
کیپشن: کالام:سردی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت منفی 3 تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں جزوی ابرالود اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کالام میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں جزوی ابرالود اور سرد رہنے کا امکان ہے،کالام میں درجہ حرارت نقظہ انجماد سے گر گیا ہے،سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہےکہ دیر میں درجہ حرارت 1,مالم جبہ 4, چترال اور سیدو شریف میں 5،تحت بھائی 9 اور تیمرگرہ میں 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،پشاور میں کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 27 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہے۔پشاور میں ائیر کوالٹی انڈکس 165 پوائنٹس ہے۔

Watch Live Public News