محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ   بارش  کا امکان ہے،پنجاب میں   لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ،حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں اسموگ کا امکان ہے جبکہ  جھنگ،  نارووال گجرات،    گوجرانوالہ سرگودھا ، فیصل آباد میں صبح کے اوقات میں  سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات،   اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، فیصل آباد،رات میں   بارش کا امکان ہے، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال، لاہور، مطلع جزوی  ابر آلود رات میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ   بارش  کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا:چترال ، دیر، سوات، کوہستان،شانگلہ، بٹگرام، بونیر، بارش کا امکان ہے اور مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، خیبر، کوہاٹ، میں مطلع ابرالود علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود کوئٹہ، زیارت، اور گردونواح  میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ  گرج  چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

Watch Live Public News