ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز آسان نہیں ہیں ، اچھے اسٹارٹ کے بعد وکٹیں گرنامایوس کن ہے، مڈل آرڈر میں ماضی کی طرح تجربہ کارکھلاڑی نہیں ہے۔
محمدرضوان کا کہناتھا کہ پہلے فخر،شاداب ، افتخار، عماد، نواز جیسے تجربہ کارکھلاڑی دستیاب تھے، ون ڈے میں چیزیں بہترہوئیں، ٹی ٹوینٹی میں بھی بہتری آئے گی، بعض سینیرکھلاڑی دستیاب نہیں تھے، بعض بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
کپتان کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کو تجربہ ملا، آئندہ آسٹریلیا آئے توبہترکھیلیں گے، بابراعظم بہترون ڈے سیریز اور آج بہتر نظرآئے ، حارث رؤف کی تعریف پوری دنیا کررہی ہے۔
واضح رہے کہ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر لیا، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔