شوکت ترین کا وزیر خزانہ کا عہدہ ختم، وزیراعظم کے مشیر مقرر

شوکت ترین کا وزیر خزانہ کا عہدہ ختم، وزیراعظم کے مشیر مقرر

اسلام آباد(پبلک نیوز) شوکت ترین کی قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے بغیر وفاقی وزیر بنائے جانے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہوگئی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا گیا۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے مشورے پر شوکت ترین کی تعیناتی کی ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا. شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیو مقرر کیا گیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹنے کےبعد شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت دیگر کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکتے جب کہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھی انہیں وزیراعظم کی خصوصی اجازت درکار ہوگی۔آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا رکن (MNA) منتخب ہوئے بغیر وزیر خزانہ صرف 6 ماہ تک رہ سکتا ہے اس وجہ سےشوکت ترین کو عہدہ چھوڑنا پڑا. اس سے قبل ایک بیان میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، انشاءاللہ کامیاب ہوں گے، پاکستان میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوگئے جو غلط ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بینکس ہمیشہ ڈومور کا ہی مطالبہ کرتا ہے لیکن ہم نے مگر اپنی ریڈ لائن پار نہیں کرنی، قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے.

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔