لاہور: (پبلک نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم بی بی کا ایک جلسہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی پی ٹی آئی کے تمام ترجمانوں کو آگ لگ جاتی ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید مریم بی بی کو دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں. اپنے ٹوئٹ میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ جس جلسہ سے مریم نواز خطاب کرتی ہیں اس سے اگلے دن اس حکومت کے تمام ترجمانوں بشمول شیخ رشید کو آگ لگ جاتی ہے، پہلے نواز شریف پیٹرول مہنگا کرتے تھے اب عالمی منڈی کررہی ہے۔واہ نیازی صاحب ، صحیح شغل میلہ لگایا ہوا ہے۔انہوں نے کہانیازی کی ناکام ٹیم کی وجہ سے ڈالر ایک روپے 17 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد 172 روپے 35 پیسے تک جا پہنچا، لوگ آج اسحاق ڈار صاحب کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے چیلنج قبول کرتے ہوئے ڈالر کو 100 روپے تک لایا تھا۔ حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں اور کاریں بیچنے والے اپنے 36 وزرا کیلئے اربوں روپے مالیت کی نئی گاڑیاں خریدنے جا رہے ہیں، یہ جعلی حکمران ہم پر مسلط ہو گئے ہیں.