عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: لانگ مارچ کے اعلان پر وزارت داخلہ کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے اعلان پر وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ جمعرات کو کیس کی سماعت کرے گا، توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لیئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لاجر بنچ 20 اکتوبر کو سماعت کریگا، بنچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بنچ میں شامل ہیں ۔ حکومت نے ممکنہ لانگ مارچ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں‌ وزارت داخلہ نے موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب مارچ اور احتجاج کے اعلانات کر رہے ہیں، وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ درخواست میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پُرامن احتجاج کی اجازت دی تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ 15 اکتوبر کو حکومت نے توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔