دن میں صرف آدھا گھنٹہ سونے والا شخص!

دن میں صرف آدھا گھنٹہ سونے والا شخص!

ٹوکیو:(ویب ڈیسک) عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ صحت مند جسم کے لیے دن میں کم از کم 7-8 گھنٹے سونا بہت ضروری ہے تاہم جاپان میں رہنے والے ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پچھلے 12 سالوں سے پورے دن میں صرف 30 منٹ سوتا ہے.

ڈیلی سٹار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام ڈائیسوکی ہوری ہے۔ ڈائیسو کےنے بتایا کہ پہلے وہ دن میں تقریبا 8، 8 گھنٹے سوتا تھا لیکن آہستہ آہستہ اس نے اپنی نیند کا وقت کم کر کے 30 منٹ کر دیا۔ پچھلے 12 سالوں سے وہ دن میں صرف آدھا گھنٹہ سوتا ہے۔

ڈائیسو کے نے بتایا کہ وہ جاپان شارٹ سلیپر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیں اور انہوں نے سیکڑوں لوگوں کو سکھایا ہے کہ کم نیند کے باوجود بھی کیسے فٹ رہنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دن میں 16 گھنٹے کام کرنا بہت کم لگتا ہے، ان کا ماننا ہے کہ اگر آپ دن میں 8 گھنٹے سوتے ہیں تو آپ جو چاہیں حاصل نہیں کر سکتے، اس کے بعد انہوں نے بتدریج اپنی نیند کے اوقات کو کم کرنا شروع کیا۔

ڈائیسوکے نے بتایا کہ چند سال کی مشق کے بعد انہوں نے اپنی نیند کم کر دی اور اب وہ صرف 30 منٹ تک سوتے ہیں اور انہیں کبھی بھی الارم لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی، اب ان کی آنکھیں خود ہی کھل جاتی ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔