کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے اس اعلان کے ساتھ ایک سوال بھی پوچھا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے انھوں نے ٹویٹ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں کل پاکستان جا رہا ہوں۔ میرے ساتھ اور کون کون جانا چاہے گا؟ اس ٹویٹ میں انھوں نے خوشی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر نے ایسے وقت میں پاکستان آمد کا اعلان کیا جب نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی خدشات کو جواز بنا دورہ منسوخ کرتے ہوئے وطن واپس چلی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔