اداکار فیروز کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش

اداکار فیروز کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر وائرل ہورہی ہیں۔ اداکار فیروز خان کا شمار پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم جہاں وہ اپنی فیلڈ میں انتہائی حد تک مقبول ہیں وہیں وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کافی متنازع ہیں۔ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر دونوں کی تصویریں شیئر کی جارہی ہیں اور یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فیروز خان اور علیزے باقاعدہ طور پر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں اور فیروز خان نے اپنے بچوں سے ملنے کے لیے عدالت کا رخ بھی کیا ہے۔ تاہم ابھی تک دونوں نے اپنی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی لیکن ان افواہوں کو فیروز اور علیزے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تقویت ملتی ہے کیونکہ دونوں ہی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرچکے ہیں، یہاں تک کہ دونوں نے اپنے اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ موجود تمام تصاویرں کو بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2020 میں بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں اور دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ اداکارہ ہانیہ عامر کو قرار دیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں یہ افواہیں غلط ثابت ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ فیروز اور علیزے نے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔