لاہور ( پبلک نیوز ) تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے شوریٰ ممبر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر دھرنا ختم کر دیں اور پرامن طور پر گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے ارکان شوریٰ کے نام جیل سے ایک تحریری پیغام میں حافظ سعد رضوی نے ہدایت کی ہے کہ مسجد رحمتہ اللعالمین ﷺ کے باہر دھرنا فوری طور پر ختم کر دیا جائے اور کارکنان فوری طور پر امن طور پر گھروں کو لوٹ جائیں۔ حافظ سعد رضوی نے کہا کہ شوریٰ ممبران کی ضد کی وجہ سے سینکڑوں کارکنان اور ہزاروں عوام الناس گزشتہ چھ دنوں سے خوار ہو رہے ہیں اس لئے شوریٰ ممبر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیں ٗ قبلہ ظہیر الحسن شاہ صاحب میری ان ہدایات پر فوری عمل کروائیں اور مزید یہ کہ 20اپریل کی احتجاجی کال بھی واپس لی جاتی ہے۔