مہنگائی کا جن بے قابو، اشیائے خورونوش قوت خرید سے باہر

مہنگائی کا جن بے قابو، اشیائے خورونوش قوت خرید سے باہر

لاہور(پبلک نیوز) رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، سیب، کیلا، انگور، انار، مالٹے، کینو، آڑو، لوکاٹ عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں۔ تربوزہ، خربوزہ اور لیموں کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی۔

کھجور کے دام بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے، سیب کی فی کلو قیمت ڈیڑھ سو روپے سے تین سو روپے پہنچ گئی۔ انگور کی قیمت سات سو روپے فی کلو ہوگئی جبکہ کینو تین سو روپے فی درجن ہو گئے۔ کیلا دو سو سے ڈھائی سو روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگا۔

سبزیوں کی قیمتوں نے بھی عوام کی چیخیں نکال دیں، مرغی کا گوشت ساڑھے سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ حکومتی پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔ دکانداروں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔