عالمی شہرت یافتہ ڈھولچی گونگا سائیں انتقال کرگئے۔ مشہور فنکار گونگا سائیں صوفی بزرگ اور اپنے ‘روحانی پیشوا’ بابا شاہ جمال کے مزار پر اپنی پرفارمنس کے لئے جانے جاتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ڈھول پلیئر گونگا سائیں اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مشہور فنکار ’روحانی پیشوا‘ بابا شاہ جمال کے مزار پر پرفارم کیا کرتے تھے۔ ۔ لاہور میں واقع اچھرہ کے علاقے میں گونگا سائیں زیادہ تر مذکورہ مزار پر ڈھول بجاتے تھے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا کرتے تھے۔
گونگا سائیں کو اُن کے فن کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت اور مقبولیت ملی، ڈھولچی کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد متعدد شخصیات نے انکے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
میشا شفیع نے بھی مرحوم آرٹسٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا "آپ کا فن ہمیشہ آپ کے پرستاروں کے ساتھ اور زندہ رہے گا۔" ثمینہ پیرزادہ نے بھی ڈھول پلیئر کو خراج تحسین پیش کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ’ گونگا سائیں کے ڈھول کی آواز ہر اس دل میں گونج اُٹھے گی جسے اُنہوں نے اپنی مسکراہٹ اور فن سے چُھوا تھا۔‘