کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی روزےرکھ لیے

کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی روزےرکھ لیے

آئی پی ایل میں شامل نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن اور آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ساتھی افغان کرکٹرز کے ہمراہ روز ہ رکھ لیا۔سوشل میڈیا پر دونوں کھلاڑیوں کو اس اقدام پر بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

رمضان میں بین الاقوامی کرکٹرز کی جانب سے روزہ رکھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انکی خوب تعریف کی۔ ڈیوڈ وارنر اور کین ولیم سن نے حال ہی میں ساتھیوں کے ساتھ روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ایک ویڈیو میں وارنر کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دن اچھا تھا لیکن انہیں شدید پیاس لگی اور ان کا حلق بھی بالکل خشک ہوگیا ہے۔ دوسری طرف ولیمسن نے کہا کہ انہیں روزہ رکھتے ہوئے بہت اچھا محسوس ہوا۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا تھا کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر کا دوسرے مسلمان کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ رکھنا بہت خوبصورت عمل ہے۔ ایک اور نے کہا “کین ولیم سن اور ڈیوڈ وارنر روزے دار تھے۔ یہ بات میرے چہرے پر مسکراہٹ لے آئی۔

آخر میں ایک اور صارف نے کہا "ڈیوڈ وارنر اور کین ولیم سن راشد خان کے ساتھ روزہ رکھتے ہیں اسی لئے وہ نہ صرف میدان میں بلکہ آف فیلڈ میں بھی بہترین ہیں۔" یاد رہے کہ یہ دونوں کھلاڑی انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل) میں سن رائزرس حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔