کورونا خطرہ، بھارتی مسافروں کے پاکستان داخلہ پر پابندی عائد

کورونا خطرہ، بھارتی مسافروں کے پاکستان داخلہ پر پابندی عائد

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی نئی انڈین قسم کے پھیلاؤ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

این سی او سی واضح کیا گیا کہ انڈیا میں تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ اسی نئی قسم کو قرار دیا جارہا ہے۔ اجلاس میں انڈیا کو دو ہفتوں کے لیے کیٹگری سی ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انڈیا سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ انڈیا میں وائرس کے پیش نظر کیٹگری سی کے ممالک پر نظرثانی کے لیے اجلاس 21 اپریل کو ہو گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔