حمزہ شہباز کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج

حمزہ شہباز کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور (پبلک نیوز) نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا۔ حمزہ شہباز کا کیس ہارڈشپ کا نہیں بنتا۔ حمزہ شہباز کو ضمانت دینے سے نیب انکوائری میں خلل پڑ رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔

نیب درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کی جائے۔ نیب نے دیگر شریک ملزمان فضل داد اور محمد شعیب کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔