وزیر اعظم نے جہانگیر ترین کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا

وزیر اعظم نے جہانگیر ترین کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزراء پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود اور عامرمحمود کیانی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیاسی معاملات، جہانگیر ترین کے تحفظات اور ارکان اسمبلی کے خط پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں جہانگیر ترین سے بات چیت کرنے پر بھی مشاورت مکمل کر لی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے جہانگیر ترین کے معاملہ کو دیکھنے کا ہدف سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا۔ جہانگیر ترین سے سیاسی کمیٹی کے ارکان جلد رابطہ کریں گے۔ جس کے لیے اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔ سیاسی کمیٹی کے ارکان جہانگیر ترین کے تحفظات سنیں جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں رابطہ کا طریقہ کار طے کرے گی۔ کمیٹی کی رپورٹ پر وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کریں گے۔ کمیٹی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے پر بھی کام کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کو یہ بھی واضح کر دیا کہ شوگر تحقیقات کے معاملہ پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔