جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب
اسلام آباد: جمیعت علماء اسلام کے زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نئے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہو گیا۔ زاہد درانی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے،آج بارہ بجے تک کاغذات جمع کرانے کا وقت تھا۔ جس کے بعد جمیعت علماء اسلام کے زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی بن گئے ہیں ۔ زاہد اکرم درانی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ قاسم سوری کے مستعفی ہونے سے ڈپٹی سپیکر کا عہدہ خالی تھا ، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل کل رکھا گیا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔