ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفی پر قانونی رائے گورنر کو بھجوا دی

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفی پر قانونی رائے گورنر کو بھجوا دی
لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے عثمان بزدار کے استعفی پر قانونی رائے گورنر پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے خط کے جواب میں‌کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفی آئین کے آرٹیکل 130 کی سب شق 8 کی خلاف ورزی ہے. ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفی کو غیر آئینی قرار دے دیا . انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے گو کہ استعفی آئینی طریقے سے نہیں دیا ، عثمان بزدار کا استعفی اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے ۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عثمان بزدار کا استعفی منظور کرنے کے بعد دوبارہ اس کو نہ چھیڑنے کا مشورہ دیدیا۔ تاہم ایڈووکیٹ جنرل نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ استعفی منظوری پر حتمی فیصلہ گورنر کا ہی اختیار ہے۔ خیال رہے کہ 17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو خط لکھ کر قانونی رائے مانگی تھی۔ گورنر نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی قانونی رائے کے بعد آئینی ماہرین کا اجلاس بلا لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔