عید کے چاند سے متعلق پیشن گوئی سامنے آ گئی

عید کے چاند سے متعلق پیشن گوئی سامنے آ گئی
ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 اپریل عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، عیدالفطر22 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو سورج گرہن ہو گا، سورج گرہن کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئےگا، 20 اپریل کو سورج گرہن صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوکر دوپہر12بجے ختم ہو گا۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن چاند کی29 تاریخ کو ہوتا ہے اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے، جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا وہاں نیا چاند نظر نہیں آئے گا، سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا۔ واضح رہے کہ شوال کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی ، شوال کا چاند کی رویت کیلئے ہلال کمیٹی کااجلاس 20 اپریل کواسلام آباد میں ہو گا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔