پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مانگ لی 

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مانگ لی 

(ویب ڈیسک ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت طلب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ایسوسی ایشن نے پندرہ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ ٹن چینی برامد کرنے کا کہا گیا۔تاہم حکومت نے اس حوالے سے تاحال  کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

اس حوالے سے حکومت کا موقف ہے کہ  لکھ کر دیں چینی برآمد کرنے سے ریٹ 160 روپے سے اوپر نہیں جائے گا ، تمام اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد چینی برآمد پر فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈیلرز کا کہنا ہے کہ  اگر حکومت نے چینی کی اجازت دی تو پاکستان میں چینی کی قلت ہو جائے گی ،گزشتہ سالوں میں بھی ایسا ہوتا ہوا آیا ہے ، جب سے حکومت کے ساتھ شوگر مالکان کی بات ہو رہی ہے چینی کا ہول سیل میں پانچ سے سات روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔