اسلام آباد ( پبلک نیوز )دنیا کا گوشہ گوشہ لبیک یا حسینؑ کی صداؤں سے گونج اٹھا ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایران ، شام ، عراق ، انڈیا ،افغانستان اور دیگر ممالک میں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں، شہدائے کربلا کی قربانیوں کو پوری امت مسلمہ کا خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں عاشورہ محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں آج پوری دنیا میں ذکر حسینؑ ہو رہا ہے ۔لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی دروازہ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ کراچی میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآ مد ہو ا، کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا، راولپنڈی میں مرکزی جلوس محلہ امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوا۔مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کیلئے وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا ہے، جلوس کے شرکا پر گزشتہ روز آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے اور لاٹھیاں برسائی گئیں، وادی میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔