بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد (پبلک نیوز) بجلی صارفین کے لئے بری خبر، بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان، سی پی پی اے نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔ نیپرا یکم ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی میں ہائیڈل سے 29.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ کوئلے سے 15.29 فیصداور مہنگے فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی میں مقامی گیس سے 8.68 اور درآمدی ایل این جی سے 20.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی کے لیے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ جولائی میں بجلی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔