سنیدھی چوہان کو 18 سال کی عمر میں کی گئی ناکام شادی کے بعد سچا پیار کب ملا؟ 

سنیدھی چوہان کو 18 سال کی عمر میں کی گئی ناکام شادی کے بعد سچا پیار کب ملا؟ 
کیپشن: سنیدھی چوہان کو 18 سال کی عمر میں کی گئی ناکام شادی کے بعد سچا پیار کب ملا؟ 

ویب ڈیسک: سنیدھی چوہان آج 41 سال کی ہوگئی ہیں اور رئیلٹی شو جیتنے کے بعد سنیدھی چوہان انڈسٹری میں آئیں اور دیگر گلوکاروں کے پسینے چھڑا دیے۔ ان کا کیریئر جتنا شاندار رہا، اپنی ذاتی زندگی میں انہیں اتنی ہی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ محبت میں گرفتار ہونے کے بعد انہوں نے مذہب کی دیوار کو توڑ دیا، شادی کے لیے اپنے خاندان سے بغاوت بھی کی لیکن یہ رشتہ صرف ایک سال میں ٹوٹ گیا۔ 

راتوں رات توجہ کا مرکز کیسے بنیں؟
  گلوکارہ سنیدھی چوہان کی آواز میں نہ صرف جادو تھا بلکہ وہ دیکھنے میں بھی خوبصورت تھیں۔ اس وجہ سے وہ دیگر گلوکاروں سے ایک قدم آگے رہیں۔ وہ ایک میوزک ریئلٹی شو جیت کر راتوں رات سب کی توجہ میں آگئی۔ کامیابی کی طرف دوڑتی اس لڑکی نے محبت کی خاطر اپنے گھر والوں سے بغاوت کر کے اپنے سے 13 سال بڑے مسلم لڑکے سے شادی کر لی۔ پھر انہیں ایک سال میں ہی طلاق کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ 2000 سے زائد گانوں کو اپنی آواز دے چکی اس گلوکارہ کو 9 سال بعد پھر سچا پیار نصیب ہوا۔


کم عمر میں انوکھے کارنامے:

سنیدھی چوہان آج انڈسٹری کی مشہور سنگرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے نہ صرف ہندی بلکہ ملیالم، پنجابی، کنڑ، بنگالی اور بھوجپوری جیسی کئی زبانوں میں 2000 سے زیادہ گانے گائے ہیں۔ 1996 میں انہیں دوردرشن پر نشر ہونے والے میوزک ریئلٹی شو ‘میری آواز سنو’ سے گھر گھر پہچان ملی۔ اس گلوکارہ نے 13 سال کی عمر میں ہی میوزک انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔


ہندوستانی ٹیلر سوئفٹ:
14 اگست 1983 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئی سنیدھی چوہان نے اپنی آواز کے دم پر بالی ووڈ میں ایک الگ مقام بنایا ہے۔ ہندوستان کی ‘ٹیلر سوئفٹ’ کے نام سے جانی جانے والی سنیدھی چوہان کا گلوکاری کا کیریئر بہت اچھا رہا، لیکن انہیں اپنی ذاتی زندگی اور شادی شدہ زندگی میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 


بوبی خان سے شادی:
سنیدھی چوہان جب ممبئی آئیں تو ان کی ملاقات کوریوگرافر بوبی خان سے ہوئی۔ سنیدھی بوبی خان کی محبت میں اس قدر گرفتار ہوگئیں کہ انہیں نہ مذہب کی پرواہ تھی اور نہ ہی اپنے خاندان کی ۔ 18 سال کی عمر میں اس گلوکارہ نے اپنے خاندان کے خلاف جا کر 2002 میں بوبی خان سے شادی کر لی لیکن سنیدھی اور بوبی کا رشتہ زیادہ عرصے تک نہیں چل سکا اور ایک سال میں ہی دونوں میں طلاق ہو گئی۔
ناکام شادی کی وجہ:
سنیدھی چوہان اور بوبی خان ایک ساتھ کافی خوش تھے لیکن دونوں کے درمیان مذہب کی دیوار کی وجہ سے یہ شادی زیادہ نہیں چل سکی۔ دراصل سنیدھی چوہان کی طرح بوبی خان کے گھر والے بھی ان کے رشتے کے خلاف تھے۔ جہاں ایک طرف سنیدھی نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی تو وہیں دوسری طرف بوبی خان نے گھر والوں کے اصرار کے آگے سر جھکا دیا۔
انو ملک سے دوستی بنا سہارا:
سنیدھی چوہان 2003 میں بوبی خان سے طلاق ہونے کے بعد بری طرح ٹوٹ گئیں۔ اس وقت ان کے پاس نہ رہنے کے لیے گھر تھا اور نہ ہی پیسہ، لیکن وہ کہتے ہیں کہ ایسے وقت میں سچا دوست ہی کام آتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس گلوکارہ کے ساتھ بھی ہوا۔ سنیدھی چوہان کو ان کے دوست انو ملک نے ان کی زندگی کے مشکل ترین دور میں سہارا دیا۔


دوسری شادی:
سنیدھی نے اس کے بعد اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کی اور پہلے پیار میں ملے دھوکہ کے بعد پوری طرح سے میوزک میں ڈوب گئیں۔ پہلے شوہر سے طلاق کے تقریباً 9 سال بعد سنیدھی کی زندگی میں ایک بار پھر محبت نے دستک دی۔ جب ان کے پرانے دوست ہتیش سونیک نے سنیدھی کی زندگی میں دوبارہ قدم رکھا تو انہوں نے اس سے شادی کر لی۔
سنیدھِی چوہان نے حال ہی میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اپنے تجربات اور دونوں ممالک کی موسیقی انڈسٹریز کے درمیان ثقافتی روابط کے بارے میں کھل کر بات کی۔

راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں ایک انٹرویو کے دوران سنیدھی چوہان نے کہا کہ وہ بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کے درمیان بہت ساری مشابہتیں دیکھتی ہیں۔

سنیدھِی چوہان نے کہا: "مجھے یقین ہے کہ ہمارے درمیان بہت ساری چیزیں مشترک ہیں۔ ہماری زبانیں، شکلیں، اور یہاں تک کہ ہمارا کھانا اور ثقافت بھی بہت ملتی جلتی ہیں۔ جب بھی میں بیرون ملک، جیسے کینیڈا، امریکہ، یا برطانیہ میں پاکستانی دوستوں سے ملتی ہوں، یہ واضح ہوتا ہے کہ ہم کتنے مشابہ ہیں۔ کوئی فرق نہیں ہے۔"

Watch Live Public News