ٹرکنگ سے کھانا پکانے تک، ٹرک ڈرائیور یوٹیوب پر ماہانہ 10 لاکھ روپے کمانے لگ گیا

ٹرکنگ سے کھانا پکانے تک، ٹرک ڈرائیور یوٹیوب پر ماہانہ 10 لاکھ روپے کمانے لگ گیا

ویب ڈیسک: بھارت کی سڑکوں پر تقریباً 20 سالوں سے ٹرک چلانے والے راجیش راوانی نے یوٹیوب سے ماہانہ 10 لاکھ روپے کمانا شروع کردیے جن کی کہانی آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیش راوانی کو کھانا پکانے کا بے حد شوق تھا اور انہوں نے سوچا کیوں نہ شوق سے پیسے کمائے جائیں لہٰذا انہوں نے   یوٹیوب چینل بنالیا جس پر وہ اپنے کھانا پکانے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راجیش کے یوٹیوب پر 1.86 ملین سبسکرائبرز ہیں اور وہ اپنی آمدنی سے حال ہی میں نیا گھر بنارہے ہیں۔

حالیہ انٹرویو کے دوران راجیش نے بتایا کہ وہ ٹرک چلا کر ماہانہ 25 سے 30 ہزار کمایا کرتے تھے لیکن اب ویوز کے حساب سے 4 سے 5 لاکھ ماہانہ کمالیتے ہیں جب کہ وہ 10 لاکھ ماہانہ بھی کما چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنی پہلی ویڈیو پوسٹ کی تو میں نے اس میں وائس اوور ڈالا تو لوگوں نے کمنٹس میں مجھے اپنا چہرہ دکھانے کا کہا، بعدازاں میرے بیٹے نے میری ویڈیو بنائی اور پوسٹ کردی جسے ایک دن میں 4 سے 5 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

راجیش نے بتایا کہ وہ ڈرائیوری اور یوٹیوب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ان کی فیملی نے ان کا بہت ساتھ دیا، اسی لیے انہوں نے یہ قدم اٹھایا اور اس میں کامیاب رہے۔

Watch Live Public News