بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
دبئی : دبئی میں بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور ایمریٹس ڈرا کی قرعہ اندازی میں 77 ہزار 777 درہم کی لاٹری جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی تارکین وطن دبئی کی ایک ٹیکسی کمپنی کے ساتھ لیموزین ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چالیس سالہ منٹو بروا نے صرف ایک ماہ قبل قرعہ اندازی میں حصہ لینا شروع کیا تھا اور انہوں نے صرف تین بار قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے بعد ایمریٹس ڈرا میں انعامی رقم جیت لی۔ منٹو نے کہا کہ " میرے ساتھی نے گزشتہ ماہ جیتنے کے بعد مجھے ڈی ایچ 50 پنسل خریدنے کی ترغیب دی اور میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ایسا کیا کیونکہ اب میری زندگی مکمل طور پر بدل گئی ہے جب مجھے ایمریٹس ڈرا سے فون آیا تو میں حیران رہ گیا۔" انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تیرہ سال سے دبئی کے رہائشی ہیں اور ٹیکسی چلاتے ہیں، منٹو نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ میں اپنی جیت کا جشن کیسے مناؤں اور بعد میں ان پیسوں کا کیا کروں۔ ان کا کہنا تھ کہ میں اب اس قرعہ اندازی میں حصہ لیتا رہوں گا اور امید ہے کہ مستقبل میں دوبارہ جیتنے کا موقع ملے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔