رکشہ ڈرائیور کی انگلش سن کر سب حیران، ویڈیو وائرل

  رکشہ ڈرائیور کی انگلش سن کر سب حیران، ویڈیو وائرل
سورس: instagram

ویب ڈیسک: بھارت میں رکشہ ڈرائیور کی انگلش میں گفتگو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام صارف اس وقت حیران رہ گیا جب وہ مہاراشٹر کے شہر امرواتی میں ایک رکشہ ڈرائیور سے ملا جس نے اس سے روانی سے انگریزی میں بات کی۔بھوشن نے بزرگ رشتہ ڈرائیور سے کی گئی گفتگو کو ریکارڈ کرکے شیئر کیا جسے اب تک 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

بھوشن نے رکشہ ڈرائیور سے بات کرنے کی درخواست کی تو انہوں نے مسافر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب، اس کے پاس وقت نہیں ہے، اس کے بعد صارف نے پوچھا کہ کیا وہ پانچ منٹ نکال سکتا ہے تاکہ وہ ڈرائیور سے بات کرسکے۔

مسافر سے اجازت ملنے کے بعد آٹو ڈرائیور نے انگریزی میں کہا کہ ’میں جو کہہ رہ ہوں، تم بہت غور سے سنو، اگر آپ انگریزی جانتے ہیں تو لندن، پیرس، امریکا جاسکتے ہیں، اگر نہیں جانتے تو وہاں نہیں جاسکتے۔

رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ انگریزی سیکھیں، یہ ایک بین الاقوامی زبان ہے۔

سوشل میڈیا رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے بتایا کہ یہ علاقے میں ’یادیو چاچا‘ کے نام سے منشہور ہیں اور یہ محنتی، مہربان، ملنسار شخص ہیں۔

Watch Live Public News