وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پہ فائرنگ

وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پہ فائرنگ
پبلک نیوز: وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پہ فائرنگ کا واقعہ، نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں شبلی فراز محفوظ رہے تاہم انکے گارڈز اور ڈرائیور زخمی ہوگئے. وفاقی وزیر شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ درہ آدم خیل کے مقام پرنامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ الحمداللہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے، ڈرائیور کو علاج کیلئے پشاور منتقل کررہے ہیں. ادھر فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی، خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں. دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب نے کہا کہ شبلی فراز اپنے حلقے میں ووٹ ڈالنے کے بعد واپس پشاور جارہے تھے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ نے کہا کہ پتھراؤ کے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پتھراؤ سے شبلی فراز کی گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین ٹوٹی ہے۔ طاہر ایوب نے کہا کہ حملے کے وقت شبلی فراز کے ساتھ پولیس اسکواڈ تھا، شبلی فراز کو باحفاظت پشاور پہنچا دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔