حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار ، نکاح کی خبریں سامنے آگئیں

حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار ، نکاح کی خبریں سامنے آگئیں
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے حوالے سے اطلاعات آرہی ہیں کہ رواں ماہ ان کے نکاح کی تقریب ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف 26 دسمبر کو اسلام آباد میں اپنی کلاس فیلو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہے ہیں ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں ، لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا کہ جو سادہ ہو اور میری کرکٹ میں زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو. انہوں نے مزید کہا کہ میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔