سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑاا ضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑاا ضافہ
کراچی : ملک میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ 10 گرام سونا 1886 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 49 ہزار 948 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں 3 ڈالر اضافے کے بعد ایک اونس سونا 1796 ڈالر ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔