ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ملت پارک میں سسر کی بہو کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بیٹے کی غیر موجودگی میں بہو کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے والد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ سسر نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
ترجمان کے مطابق سسر بیٹے کی غیر موجودگی میں بہو کے ساتھ زیادتی کرتا، اسے ہراساں کرتا اور دھمکاتا رہتا تھا۔
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔