9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس،شاہ محمود، علی امین سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد

9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس،شاہ محمود، علی امین سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد

(ویب ڈیسک )   9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں  وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور شاہ محمود قریشی ، کنول شوزب ، شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

اڈیالہ جیل میں  9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی ۔

دوران سماعت بانی پی ٹی ائی کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ، علی امین گنڈاپور،  شبلی فراز، فواد چوہدری ، شیخ رشید ، کنول شوزب ، عثمان ڈار، شیخ راشد شفیق ، مسرت جمشید چیمہ ، صداقت عباسی ، شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

علی امین گنڈاپور شاہ محمود قریشی ، کنول شوزب ، شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔ مزید 6ملزمان پر فرد  جرم عائد ہونا باقی رہ گئی ہے ۔

بعد ازاں عدالت کی جانب سے  9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کی9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر جزوی دلائل دیئے گئے ۔ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کل سماعت کرے گی۔

Watch Live Public News