بیلٹ وے گرڈ پالیسی سنٹر کی ریسرچ، پی ٹی آئی کی پالیسیاں جمہوریت کے منافی قرار

بیلٹ وے گرڈ پالیسی سنٹر کی ریسرچ، پی ٹی آئی کی پالیسیاں جمہوریت کے منافی قرار

(ویب ڈیسک ) پاکستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور پراپیگنڈے کے اثرات پر بیلٹ وے گرڈ پالیسی سنٹر  نے ریسرچ جاری کردی۔

ڈاکٹر الیگزینڈرا کالڈویل نے پی ٹی آئی  کی مہم جوئی کو منفی قرار دے دیا ۔ پاکستان میں مظاہروں سے یومیہ 190 ارب روپے کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا، ریٹیل، ہوٹلنگ اور لاجسٹک کے شعبوں کی آمدن کم ہو کر 50 فیصد رہ گئی۔

آئی ایم ایف معاہدوں پر عمل درآمد میں احتجاجی مظاہرے بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا ۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا انبار پاکستان میں جاری پرتشدد مظاہروں کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔مظاہرین کی جانب سے عدالت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ۔

ڈاکٹر الیگزینڈرا کی جانب سے  جمہوریت کے لیے پی ٹی آئی کا پرتشدد مظاہروں کا رجحان انتہائی مہلک قرار دیا گیا۔ ڈاکٹر الیگزینڈرا کی جانب سے پاکستان میں جاری احتجاج کو امریکا میں ہونے والے کیپیٹل ہل فسادات سے تشبیہ دی گئی ہے ۔

ریسرچ کے مطابق احتجاج کی وجہ سے سیاحت پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ،معاشی اشاریوں میں گراوٹ کی ایک بڑی وجہ احتجاج سے پھیلنے والی غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر الیگزینڈرا کے مطابق  احتجاج میں شامل افراد انتہائی منظم حکمت عملی کے تحت تمام کاروائیاں کرتے ہیں، معاشرے میں ان پرتشدد کارروائیوں سے انتہائی منفی اور شدت پسندانہ اور نفرت پر مبنی رویوں کو فروغ مل رہا ہے۔

Watch Live Public News