اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے۔ 24گھنٹوں کت دوران ملک میں کورونا کے40 مریض جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر( این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دورن ملک میں 1245 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 24139 ہوگئی ہے، ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 31ہزار 840 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 5 لاکھ68506 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں اور کورونا سے تاحال 12527 اموات ہو چکی ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں34754 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔