ویب ڈیسک: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 86 کیس رپورٹ ہوگئے۔
محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 74 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی میں ڈینگی کے 2، 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور، قصور، چکوال، ساہیوال سے ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک ڈینگی کے 1044 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔