ویب ڈیسک: پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جراحی میں استعمال ہونے والی کریپ بنڈیج کے مخصوص بیچ کے استعمال اور فروخت کو روکنے کی ہدایت کردی۔
اتھارٹی کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے پاس موجود متعلقہ مصنوعات کی فوری ڈسپنسیشن روکنے اور موجودہ اسٹاک و استعمال کا ریکارڈ متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اتھارٹی نے متعلقہ بیچ کی مصنوعات فوری طور پر واپس لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس مذکورہ بیچ کا اسٹاک موجود ہے تو اسے فوری طور پر واپس کردیں۔

الرٹ میں متاثرہ مصنوعات کے بیچ نمبرز اور دیگر تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔