اٹک (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے. سیاستدانوں کوخریداجارہاہے. 30سال سےخریدوفروخت کاسلسلہ چل رہاہے. ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں خفیہ ووٹنگ ہونی چاہئے. فیٹف پربلیک میل کی کوشش کی ادھربھی رہ گئے.
نوجوانوں کے لیے اٹک میں کرکٹ گراؤنڈز اور شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے نوجوانوں کےلیے کرکٹ گراؤنڈبنانےکافیصلہ کیا. درخت مستقبل کیلئے کتنے ضروری آپ کواندازہ نہیں. پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہونے والےممالک میں شامل ہے. دنیامیں موسم گرم ہورہاہے. موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کاطریقہ درخت لگاناہے. پاکستان میں 10ارب درخت لگانے کاپروگرام ہے. درخت مستقبل کیلئے ضروری ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کےلیے گراؤنڈہمارے نوجوانوں کی صحت کیلئےضروری ہیں. لاہورمیں20سالوں میں70فیصددرخت کاٹ دیئے گئے. ہم نے اپنی تقدیربدلنی ہے،درخت لگانے ہیں. نوجوانوں کےلیے10کرکٹ گراؤنڈزبنائیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ پختونخوامیں ہرشخص کےپاس ہیلتھ انشورنس ہے. امیرترین ممالک میں بھی ہیلتھ انشورنس کی سہولت نہیں. ساراپنجاب ہیلتھ انشورنس سے مستفیدہوگا. کینسرکاعلاج سب سے مہنگاتھا. میں نے شوکت خانم اسپتال بنانےکافیصلہ کیا. سال کےآخرتک سارےپنجاب کوہیلتھ انشورنس کی سہولت مل جائےگی.
وزیر اعظم نے کہا کہ آنےوالازمانہ ٹیکنالوجی کاہے. کوشش ہے آئی ٹی کا فائدہ اٹھائیں. ہمارے پاس نوجوان آبادی ہے. جس کےعلاقے میں کام ہومقامی لوگوں کونوکریاں ملنی چاہیئں.
عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کےلیے سمجھناضروری ہے،ملک میں ہوکیارہاہے. 30سال ڈاکوؤں نے حکومت کی. کرپشن ملک کوتباہ کردیتی ہے. ملک تب تباہ ہوتاہےجب وزیراعظم اوروزیرکرپشن کرتے ہیں. چوری کرناپہلانقصان ہے. منی لانڈرنگ کرنابڑانقصان ہوتاہے. دوسرے ملکوں سے مانگنے والوں کی عزت نہیں ہوتی. لگتاہے یہ گوالمنڈی نہیں برطانیہ میں ہی پیداہوئے. ان کےپاس پیسہ کدھرسے آیا.
سینیٹ الیکشن کے حوالے سے متعلق انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوارخریدناچاہتے ہیں. کبھی جمہوریت میں بھی کوئی پیسہ لےکرآتاہے. ہم کہہ رہے ہیں اوپن بیلٹ ہو. سینیٹ الیکشن میں رشوت دی جاتی ہے. پیسہ لگاکربننے والاسینیٹرکیاعوام کی خدمت کرےگا. ایک طرف عوام ،دوسری طرف یہ مافیا. انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہے.