وزیر اعظم کی چارپائیوں پر بیٹھ کر کسانوں سے گفتگو

وزیر اعظم کی چارپائیوں پر بیٹھ کر کسانوں سے گفتگو

اٹک (پبلک نیوز) نواحی گاؤں میں وزیراعظم عمران خان کی کسانوں سے غیر رسمی بات چیت، کسانوں کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومتی ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر اعظم عمران خان کی کسانوں کے ساتھ بیٹھک کی تصویر شیئر کی جس میں وزیر اعظم ان سے غیر رسمی بات چیت کر رہے ہیں۔ تصویر میں سادہ چارپائیاں موجود ہیں اور ایک بکری بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

غیر رسمی بات چیت میں کسانوں نے بتایا کہ آج کل ٹماٹر گوبھی اور دوسری سبزیاں بہت سستی ہیں۔ جب ٹماٹر 30 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں تو کسان کو گھاٹا پڑ رہا ہے۔ سولر ٹیوب ویل اور سستی کھاد کی ڈیمانڈ تقریباً تمام کسانوں نے کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔