پبلک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے برائلر مرغی، کھاد اور گندم کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے حکم جاری کردیا۔ عدالت کا چیف سیکرٹری پنجاب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق گندم، کھاد اور برائلر مرغی کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم بنانے کی ہدایت۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ 25 فروری کو طلب کرلی گئی۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے درخواستوں پر حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ متعلقہ حکام کمشنر لاہور کی میٹنگ میں شرکت یقینی بنائیں۔کیس میں ذخیرہ اندوزی، قیمتوں کے تعین کیلئے جاری فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔ چیف سیکرٹری پنجاب متعلقہ حکام تک عدالتی احکامات پہنچائیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب آئندہ سماعت پر رپورٹ کے ساتھ پیش ہوں۔